حیدرآباد،پولیس مقابلہ ،ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

150

حیدرآباد(نمائندہ جسارت)حیدرآباد میں نئے ایس ایس پی کا عہدہ سنبھالتی ہی پہلا پولیس مقابلہ ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، دو فرار ہو گئے ۔ پھلیلی تھانہ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ میں عامر عرف عرشی زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ڈی ایس پی سی آئی اے اسلم لانگاہ کے مطابق گرفتار ملز م 7مختلف وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا اس سے ایک پستول اور موٹر سائیکل برآمد ہو ئی ہے جبکہ اسکے دو ساتھی فرار ہو گئے ۔