حیدرآباد ،واپڈا کی جانب سے پریس کلب کے نئے عہدیداران کو مبارکباد

928

حیدرآباد (نمائندہ جسارت) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (سی بی اے) کے مرکزی صدرو صوبائی چیئرمین عبداللطیف نظامانی ، صوبائی سیکرٹری محمد اقبال قائمخانی ، اقبال احمد خان ، ملک سلطان علی ، اعظم خان، محمد حنیف خان، رفیع الدین شاہ ، اسد اللہ خان اور عبدالوحید پٹھان نے اپنے مشترکہ بیان میں حیدرآباد پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران صدر عبدالخالد چانڈیو اور جنرل سیکرٹری امجد اسلام کو ملک کی سب سے بڑی (سی بی اے) ٹریڈ یونین کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی اور اس توقع کی امید رکھتی ہے کہ آپ کے حق اور سچ پر مبنی قلم کی طاقت کے بدولت مظلوموں کی آواز کو نہ صرف بلند کرنے میں معاونت کریں گے۔