خیبرپختونخوا کی مختصر خبریں

169

٭ چارسدہ (آئی این پی) این سی ایچ ڈی ملازمین کا احتجاج ، رکن قومی اسمبلی مولانا سید گوہر شاہ نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التوا جمع کر ادی۔ نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈیویلپمنٹ پاکستان کے ہزاروں ملازمین کے اسلام آباد میں خالیہ احتجاجی دھرنے اور تحریک کے حوالے سے چارسدہ کے رکن قومی اسمبلی مولانا سید گوہر شاہ نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التوا جمع کر ادی ہے اور واضح کیا ہے کہ ان کے دیرینہ اور عرصہ دراز سے حل طلب مسائل فوری طور پر حل کرکے ملازمین میں پائی جانیوالی بے چینی دور کرا ئی جائے۔
٭ ڈیرہ اسماعیل خان (آئی این پی )تھانہ ڈیرہ ٹائون کی حدود میں نورنگ اترا کے قریب موٹر سائیکل پر سوار شخص کو چار مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ تھانہ ڈیرہ ٹائون کی حدود میں واقع نورنگ اترا کے قریب موٹر سائیکل پر سوار شاہ جہان کو شاہجہان عرف گلو ،مشتاق اوراکرام نے اسلحہ سے فائرنگ کر کے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے فریقین میں دشمنی چلی آرہی تھی ،واقعے کی اطلاع پر مقامی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور واقعہ کی تفتیش شروع کر دی۔