رحیم یارخان‘ شیخ زاہد اسپتال کا شعبہ حادثات جونیئر ڈاکٹروں کے رحم و کرم پر

209

رحیم یارخان(نمائندہ جسارت)شیخ زاہد اسپتال کی ایمرجنسی جونیئر ڈاکٹروں کے رحم وکرم پر۔ ذرائع کے مطابق سینئر ڈاکٹر دوران ڈیوٹی پرائیویٹ اسپتالوں میں ڈیوٹیاں دینے لگے، جبکہ سیریس مریض پرائیوٹ اسپتالوں کا رخ کرنے پر مجبور۔ شیخ زاید اسپتال میں قائم ایمرجنسی میں چیک اپ کے لیے جونیئر ڈاکٹر تعینات ہیں جو سیریس مریضوں کو بھی بے دلی سے چیک کرتے ہیں اور معمولی ٹریٹمنٹ کے بعد گھر جانے کا مشورہ دیتے ہیں جبکہ انجکشن لگانے والی میل اور فیمیل نرس دوران ڈیوٹی غائب رہنے کی وجہ سے سیریس مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں مجبوراً مریضوں کے لواحقین اپنے مریضوں کو پرائیویٹ اسپتالوں میں لے جانے پر مجبور ہیں، جہاں پر مسیحا کے روپ میں قساب بنے بیٹھے ہیں، جنکا مقصد صرف پیسے کمانہ ہوتا ہے، علاج کرنا نہیں۔ ذرائع کے مطابق سینئرڈاکٹروں نے شیخ زاید اسپتال کے قریب پرائیوٹ اسپتال قائم کر رکھے ہیں جہاں فون آنے پر دوران ڈیوٹی مریض چیک کرنے چلے جاتے ہیں جوکہ رولز کے خلاف ہے۔ رحیم یارخان کے سیاسی وسماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، سیکرٹری ہیلتھ پنجاب، ایم ایس شیخ زایداہسپتال سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر دن اور رات کے اوقات میں ایمرجنسی میں سینئرز ڈاکٹر ز تعینات کریں تاکہ دوردراز سے آنے والے مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات میسر ہوسکیں۔