رحیم یار خان، کالے یرقان سے اموات کا سلسلہ جاری ، ایک شخص جاں بحق، 4 متاثر

191

رحیم یار خان (نمائندہ جسارت) رحیم یار خان اور نواحی علاقوں میں کالے یر قان کے باعث اموات کا سلسلہ جاری، 68 سالہ شخص اسپتال میں دم توڑگیا جبکہ مزید 4متاثرہ افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ گزشتہ روز صاد ق آباد کے رہائشی 68 سالہ غلام محی الدین کو کالے یرقان میں مبتلا ہونے پر غلام محی الدین جانبر نہ ہوپایا اورد م توڑگیا۔ جناح پار کے رہائشی جاوید، شاہ نواز کالونی کے رہائشی سعید احمد، شیخ واہن کے رہائشی ساون خان اور گڑھی اختیار خان کے رہائشی فقیر بخش کو کالے یرقان میں مبتلا ہونے پرو رثا نے طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا، جہاں متاثرہ افرا د کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔