سازشی عناصر ناکام ہوگئے، وزیراعظم اپنی آئینی مدت مکمل کریں گے، اعجاز علی شاہ

139

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) وزیراعظم نواز شریف اپنی آئینی مدت مکمل کریں گے، سازشی عناصر ناکام ہوگئے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ٹھٹھہ کے رکن صوبائی اسمبلی و شیرازی گروپ کے سربراہ سید اعجاز علی شاہ نے مکلی ناریجہ گوٹھ میں وزیراعظم ہیلتھ کارڈ کے دفتر کے افتتاح کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہیلتھ کارڈ اسکیم کے تحت ضلع ٹھٹھہ اور سجاول کے ساڑھے تین لاکھ غریب خاندان میں ہیلتھ کارڈ تقسیم کیے جارہے ،ہیںاس کارڈ سے غریب افراد اپنا سرکاری خرچ پر باآسانی علاج کرسکیں گے۔ اس موقع پر مسلم لیگ ضلع ٹھٹھہ کے صدر حاجی محمد حنیف میمن، قاضی اللہ واریو، فاروق ارآئیں اور دیگر موجود تھے ۔