سب سے پہلے امریکا

105

امریکا کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا کر اپنی پہلی صدارتی تقریر میں کہا کہ سب سے پہلے امریکا‘ ماضی میں ہمارے سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے ایک نعرہ لگایا کہ سب سے پہلے پاکستان اور اس میں کوئی شک نہیں کہ انہوں نے اپنے دور میں جو بھی بڑے کام کیے وہ ملک کی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے کیے، نئے امریکی صدر کو کام کرنے کا موقع ملنا چاہیے، اُن کو مکمل اختیار عوام نے دیا ہے، مگر یہ بات یاد رکھیں کہ دین اسلام پیار، محبت، اخوت، بھائی چارگی، انصاف، مساوات، اتحاد کا مذہب ہے، مسلمانوں کا دہشت گردی سے کوئی واسطہ نہیں اگر کوئی یہ عمل کررہا ہے تو وہ مسلمان نہیں ہوسکتا۔ سابق صدر اوباما کو بھی مسلمان دہشت گرد نظر آتے تھے اُن کے دور حکومت میں 226 ڈرون حملے کیے گئے جن میں پاکستانیوں سمیت 117 اموات ہوئیں۔ انسانی حقوق کے اداروں نے اُن کے اس عمل پر کڑی تنقید کی، نئے امریکی صدر ماضی کے صدر کی غلطیوں سے سبق حاصل کریں جس طرح سے دین اسلام تمام مذاہب کا احترام کرتا ہے تو دیگر مذاہب کی بھی یہ مذہبی ذمے داری ہے۔ ہم کل بھی دہشت گردی کے خلاف تھے اور آج بھی دہشت گردی کے خلاف ہیں۔
ڈاکٹر شجاع صغیر خان