شکار پور، کونسلر اتحاد کی جانب سے مطالبات کی عدم منظوری کیخلاف علامتی بھوک ہڑتال

140

شکارپور (نمائندہ جسارت) شکارپور میں کونسلر اتحاد کی جانب سے مطالبات کی عدم منظوری کیخلاف علامتی بھوک ہڑتال۔ گزشتہ اتوار کے روز کونسلر اتحاد شکارپور کی جانب سے میونسپل کمیٹی چیئرمین بابر عرف سنی سنجرانی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ 12ویں روز بھی جاری رکھا۔ میرانی باغ کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال کی گئی، بھو ک ہڑتالیوں میں وسیم صدیق، شمشاد میمن اور دھنی بخش سنجرانی ودیگر شامل تھے۔ انہو ںنے کہاکہ پی پی کی اعلیٰ قیادت کے اوپر ہمارا مکمل اعتماد ہے۔ انہو ںنے پارٹی قیادت سے مطالبہ کیا کہ ہمارے مطالبات منظور کروائے جائیں۔