قومی ٹیم ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں شرکت کیلیے آج نیوزی لینڈ روانہ ہوگی

191

اسلام آباد (جسارت نیوز) قومی ٹیم ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے آج نیوزی لینڈ روانہ ہوگی۔ پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سیکرٹری طاہر سلطان کے مطابق ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ 19 سے28 جولائی تک نیوزی لینڈ میں کھیلی جائے گی جس میں عباس زیب،ذیشان زیب، منصور زمان اور عبدالمالک پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ایونٹ کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ مصحف علی اسکو اش کمپلیکس اسلام آباد میںجاری ہے اور انہیں 3 کوچ فضل شاہ، فہیم گل اور آصف تربیت دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے لئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ہمارے نوجوان کھلاڑی باصلاحیت ہیں اور وہ ایونٹ میں ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔