میرپور خاص، جماعت اسلامی کے تحت سالانہ حج تربیتی پروگرام 19 جولائی کو ہوگا

161

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) ہر سال کی طرح امسال بھی جماعت اسلامی میرپورخاص کے تحت حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سالانہ حج تربیتی پروگرام 19 جولائی بروز بدھ مسجد ہدیٰ میں ہوگا، معروف عالم دین و اسکالر حضرت مولانا عطا الرحمن (کراچی) اپنے خطاب کے ساتھ ملٹی میڈیا پریزنٹیشن کی مدد سے حجاج کرام کی رہنمائی فرمائیں گے۔ تربیتی پروگرام میں شرکت کے لیے جماعت اسلامی میرپور خاص شعبہ حج کے نگران شکیل احمد فہیم سے نمبر 03353224185 پر رابطہ کریں۔