٭٭٭……حیدرآباد ……٭٭٭

155

حیدرآباد(نمائندہ جسارت) حیدرآباد میں ایک مرتبہ پھر لوٹ مار، وار داتوں میں اضافہ ہوگیا ،ڈاکوؤں نے پی پی رہنما اور ان کے کرایہ دار کے اہل خانہ کو یرغمال بناکر گھر کا صفایا کردیا،میر پور خاص جانے والی گاڑیوں میں لوٹ مار تفصیلات کے مطابق حسین آباد تھانہ کی حدود میں میر حسن آباد میں پیپلز پارٹی کے مقامی کارکن زمان درانی اور ان کے کرائے دار نجی بینک کے آفیسر بابر اقبال کے گھروں میں تین مسلح افراد داخل ہو ئے انہوں نے اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو یرغمال بنایا اور گھر سے تقریباً 32تولہ طلائی زیورات4لاکھ کے پرائز بانڈز50ہزار کی نقدی اوردیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او حسین آباد کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچے اور انہوں نے یقین دلایا کہ ڈاکوؤں کو جلد گرفتار کرکے کیفرِ کردار تک پہنچادیا جائے گا دوسری جانب حیدرآباد سے میر پورخاص جانے والی کوسٹروین کو تین مسلح افراد نے مسافروں کو ہینڈ ز اپ کرکے ان سے نقدی ، موبائل فونز اور دیگر سامان لوٹ لیا ڈاکوؤں نے ٹنڈو جام کے قریب وین رکوائی اور باآسانی فرار ہو گئے واضح رہے کہ سابق ایس ایس پی عرفان بلوچ کے دور میں وار داتوں میں 95فیصد تک کمی آئی تھی جبکہ ایک مرتبہ پھر وار داتوں میں اضافہ ہوگیا ہے
٭٭ پاک سرزمین پارٹی ڈسٹرکٹ حیدرآباد کے صدر ندیم قاضی ، صدر تعلقہ لطیف آباد راحیل قائم خانی و صدر تعلقہ سٹی طارق کاظمی نے کہا کہ حیدرآباد میں حالیہ بارش نے بلدیاتی اداروں کی کارکردگی کا پول کھول دیا ، جگہ جگہ پانی کھڑا ہے اور نالوں اور نالیوں کی صفائی نہ ہونے کے باعث گندہ پانی گلیوں محلوں میں کھڑا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو بے حد پریشانی ہے اور کچی آبادیوں میں پانی گھر وں میں کھڑا ہے جس کی وجہ سے وبائی امراض پھیلنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے اور علاقہ مکینوں میں شدید بے چینی پائی جارہی ہے عوام ااپنی مد د آپ کے تحت پانی نکالنے کا کام سرانجام دے رہیں ہیں مزید یہ کہ بلدیاتی اداروں کے نمائندے نظر نہیں آرہے ہیں انہیں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہیے ،صوبائی حکومت فورا حرکت میں آئے اور ہنگامی بنیادوں پر صفائی کا کام کروائے اور جدید مشینری و متاثرہ افراد کو فوری طور پرامداد فراہم کرے
٭٭ ’’عام لوگ اتحاد‘‘ کے چیئرمین ، سرپرست اعلیٰ ’’کاگف‘‘ سابق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس(ر) وجیہہ احمد نے کہاہے کہعوام بیدار ہوچکے ہیں اور عام لوگوں کا دور آنے والا ہے کچی آبادیوں اور گوٹھوں کے مکینوں کو لیند و بلڈرزمافیا ، ان کے سہولت کاروں اور ان کی آلہ کار نوکر شاہی اور غیر جمہوری اور شاہی نظام کے خلاف’’کاگف‘‘اور’’ عام لوگ اتحاد‘‘ جلد مشترکہ ملک گیر کہ تحریک چلائی گی جس کے لئے آج سے رابطہ عوام مہم کا آغازکردیاگیا ہے انہوں نے گزشتہ روز KDAکے ڈائریکٹر انکروچمنٹ جمیل بلوچ کی جانب سے ’’کاگف‘‘ کے سیکریٹری اطلاعات محمد جنید احمد کو اپنے دفتر میں حبس بیجا میں رکھنے ، زدکوب کرنے جان سے مارنے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے اقدام کی پرزور مذمت کرتے ہوئے ڈائریکٹر انکروچمنٹ اور ان کے اسٹاف کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہوئے کہا ہے کہ ’’کاگف‘‘ کے سیکرٹیر ی اطلاعات محمد جنید احمد مہران ٹائون کچی آبادی کے حوالے سے ’’کاگف‘‘ کی جانب سے لینڈ مافیا اور ان کے سہولت کاروں کی ملی بھگت سے جعللی فائیلوں کے ذریعے مہران ٹائون کچی آبادی کے مکینوں کو ہراساں کرنے اور ان سے زبردستی بغیر نوٹس کے گھروں کو خالی کرانے کے خلاف درخواست جمع کرانے گئے تھے جس پر جمیل بلوچ ڈائریکٹر آگ بگولہ ہوگئے جبکہ ’’کاگف‘‘ لاء ایسوسی ایٹ بھی اس سلسلے میں معزز عدالت میں پٹیشن داخل کرنے کی تیاری کررہی ہے انہیوں نے رابطہ عوام مہم کے حوالے سے حسن بروہی گوٹھ کے حاجی ستار ، نورمحمد گوٹھ کے نور محمد برفت ، مہران ٹائون کے ناظم پنھور ، نظام بھٹی ، نورجہاں بیگم کی قیادت میں آئے ہوئے وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن اور لوٹ مار کو حکمرانوں نے ترقی کا نام دے دیا ہے حکمرانوں ، سیاستدانوں ، نوکر شاہی اور دیگر کی بد عنوانیوں کو بے نقاب کرنا اور ان کا احتساب کرنا محب وطن عام لوگوں کا فرض ہے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی اور بد عنوانی کا گٹھ جو ڑ مضبوط ہوگیا ہے اور بد عنوانی ، ظلم ، استحصال اور نا انصافی ہی دہشتگری کی بنیاد ہیں انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے نام پر اقتدار میں آنے والے ہمیشہ ملک و قوم کے دشمن ثابت ہوئے ہیں استحصال اور اقتدار پرستی کی سیاسی روایت ہی سقوط مشرقی پاکستان کی ذمہ دار ہے انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کی روح کے مطابق عمل ہوتا تو آج ملک سے بد عنوانی اور دہشتگردی کے خاتمے میںمدد ملتی نیشنل ایکشن پلان پر روح کے مطابق عمل درآمد میں روکاوٹ بنے والوں کا بھی محاسبہ ہونا چاہئے ذاتی مفادات کے لئے ملک و قوم کو خطرات میں جھونکنے والے غدار ہیں پاکستانی جمہوریت جمہوری روح سے خالی ہے اور اراکین پارلیمنٹ موروثی سیاستدان جمہوری روایات سے ناآشنا اور اخلاق و کردار سے آری ہیں لہٰذا ضرورت محسوس کی گئی کہ وطن عزیز کی تمام سیاسی جماعتوں سے مایوس عوام کا احساس محرومی ختم کرنے اور جمہوریت کوجمہوری روح کے مطابق نافذ کرنے کے لئے عوام میں شعور بیدار کیا جائے جس کی بنیاد پر عام لوگ اتحاد کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ٭ پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع سکھر کے صدر امام الدین کھوسو نے کہا ہے کہ افرا تفری پھیلانے والوں کو ملک کی ترقی پسند نہیں اور وہ مختلف سازشیں کرکے ملک کو اندھیروں کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں، تاہم وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کسی دبائو میں آئے بغیر ملک و قوم کی بہتری کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل جنرل سیکریٹری و ترجمان خورشید احمد میرانی ، سینئر نائب صدر اعظم خان، شیخ نظام جان، سٹی صدر سعید احمد مغل، عبدالفتاح ابڑو، جاوید پٹھان سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے کبھی بھی عوامی مینڈیٹ اور جمہوریت پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف جب بھی اقتدار میں آئے ہیں، ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کیا ہے، جس کی مثال سی پیک کا منصوبہ اور امن و امان کی بہتر صورتحال ہے، لیکن بعض عناصر نہیں چاہتے کہ ملک ترقی کرے اور وہ مختلب حربے استعمال کرکے ملک کو اندھیروں کی طرف دھکیل رہے ہیں،تاہم وزیر اعظم پاکستان ایسا ہونے نہیں دیں گے، ملک کا شمار ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں کرنا ہمارا مشن ہے، آئندہ انتخابات میں بھی عوامی طاقت سے کامیابی حاصل کرکے ملک و قوم کے مفاد میں بھرپور اقدامات کیے جائیں گے
٭٭ پاکستان تحریک انصاف سکھر کے رہنما مبین جتوئی نے کہا ہے کہ جمہوریت کے نام پر بادشاہت کرنے والوں کے دن گنے جاچکے ہیں، ملک کے عوام باشعور ہوچکے ہیں اور کرپٹ سیاستدانوں کے چہروں کو پہچان چکے ہیں، قوم کے اربوں لوٹ کر حکمرانوں نے بیرون ملک جائیدادیں اور اثاثے بنالیے، عوام دو وقت کی روٹی کے لئے بھی ترس رہے ہیں اور حکمران شاہانہ زندگیاں گزار رہے ہیں۔ سندھ میں لوٹ مار کرنیوالوں کے احتساب کا وقت آگیا ہے، عمران خان کی جدوجہد نے کرپشن فری پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے، جمہوریت کے نام پر کرپشن کرنیوالوں کے چہرے بے نقاب ہوچکے ہیں، آئندہ الیکشن میں ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی تحریک انصاف واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر پارٹی کارکنوں اور ملاقات کے لئے آنیوالے شہریوں کے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ مبین جتوئی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی 9سال سے سندھ پر حکومت کررہی ہے مگر آج تک عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم نہیں کیا جاسکا، تھر کے لوگ بھوک سے مر رہے ہیں اور سندھ کے حکمران چین کی بانسری بجارہے ہیں، پی پی رہنمائوں نے اربوں روپے کے منصوبوں میں کرپشن کرکے اپنی جیبیں بھری ہیں، عوام پی پی سے تنگ آچکے ہیں اور تبدیلی چاہتے ہیں۔ سکھر سندھ کا تیسرا بڑا شہر ہے مگر یہاں سے منتخب ہونیوالے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے عوام کے مسائل حل نہیں کیے، اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹھیکے من پسند ٹھیکیداروں کو دیکر انہیں نوازا گیا، شہر کھنڈرات میں تبدیل ہوچکا ہے اور موئن جو دڑو کا منظر پیش کررہا ہے۔ تحریک انصاف آئندہ الیکشن میں سکھر میں طویل عرصے سے اقتدار حاصل کرنیوالوں کو شکست فاش دیکر سندھ بھر میں کلین سوئپ کریگی۔اس موقع پر شہریوں کے وفد نے مبین جتوئی کو تحریک انصاف میں شامل ہونے پر مبارکباد بھی دی
٭٭جمعیت علماء اسلام کے مرکزی میڈیا سیل ومرکزی خصوصی کمیٹی ممبر آغا سید محمد ایوب شاہ نے NA 260 کوئٹہ چاغی سے نو منتخب رکن قومی اسمبلی ہردلعزیز شخصیت محترم انجینئرمیر محمد عثمان بادینی کی بھاری اکثریت سے کامیابی پر قائدملت وقائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن مولانا عبدالغفور حیدری صاحب صوبائی امیر مولانا فیض محمد صاحب صوبائی ناظم عمومی ملک سکندر صاحب و تمام صوبائی قیادت وکارکنان کو دلی مبارکباد پیش کی ہے ، علاوہ ازیںگلشن فقیہ العصر منزل گاھ میں جمعیت علماء اسلام سٹی سکھر کی طرف سے حاجی عثمان بادینی کی کامیابی کی خوشی میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں، جمعیت علماء اسلام سندھ کے صوبائی ناظم اور سکھر کے امیر مفتی سعودافضل ہالیجوی اور صوبائی ترجمان مولانا عبدالحق مہر اور مفتی قمرالدین ملانہ مولانا عبیداللہ بھٹو مولانا مولا بخش مہر ودیگر رہنماؤ اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔