٭٭٭……خیر پور……٭٭٭

176

خیرپور (نمائندہ جسارت) خیرپور کے قریب بھتہ نہ دینے پر با اثر وڈیرے نے مچھلیوں کے تالاب میں زہر ڈال دیا ،لاکھوں مچھلیاں ہلاک۔ خیرپور کے علاقے کوٹڈیجی کے نواحی گائوں میں قائم مچھلیوں کے تالاب میں نا معلوم افراد نے زہر ڈال دیا جس کے باعث مچھلی کے تالاب میں موجود لاکھوں کی تعداد میں مچھلیاں ہلاک ہوگئی ہیں جس سے تالاب کے مالک کو لاکھوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ،اس سلسلے میں تالاب کے مالک حسن علی بپڑ اور انور علی بتایا کہ کافی عرصے سے علاقہ کا با اثر وڈیرا مفت مچھلیاں اور ماہانہ لاکھوں روپے بھتہ دینے کا مطالبہ کررہا تھا ،با اثر وڈیرے کو بھتہ نہ دینے پر اس کے مسلح افراد نے تالاب میں زہر ملا دیا جس سے لاکھوں کی تعداد میں تالاب میں وموجد مچھلیاں ہلاک ہوگئی ہیں جس سے مجھے لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا ہے ،متاثرہ تالاب کے مالک نے کہا کہ مچھلیوں کے تالاب میں زہر ملانے اور مچھلیوں کے ہلاک ہونے سے فوری اطلاع پولیس کو دی مگر نہ خیرپور پولیس تالاب پر پہنچی اور نہ ہی با اثر وڈیرے کے خلاف کاروائی کررہی ہے ،متاثرہ تالاب کے مالک نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ خیرپور پولیس علاقے کے با اثر وڈیرے کو تحفظ فراہم کررہی ہے ،متاثرہ تالاب مالک نے صوبائی وزیر منظور وسان ،آئی جی سندھ ،ڈی آئی جی سکھر سے مطالبہ کیا ہے با اثر وڈیرے کے خلاف فوری مقدمہ درج کراکے مجھے نقصان کا ازالہ کرایا جائے۔