ٹھٹھہ، بلدیاتی ادارے بارش کے پانی کی نکاسی و صفائی ستھرائی میں ناکام

123

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) ضلع ٹھٹھہ میں بلدیاتی ادارے بارش کے پانی کی نکاسی و صفائی ستھرائی میں مکمل ناکام، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور گندا پانی جمع ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔ صفائی ستھرائی اور بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہونے سے وبائی امراض کے پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ اس وقت ٹھٹھہ ضلع کے درجنوں دیہات شہر گجو، دھابیجی، گھوڑا باری، گاڑہو، ساکرو، ٹھٹھہ، جنگ شاہی، چھتو چنڈ اور دیگر میں بارش کا پانی جمع ہوگیا ہے جبکہ فنڈز نہ ہونے سے پیپلز پارٹی کے منتخب بلدیاتی نمائندے سخت پریشانی سے دوچار ہوگئے۔ ٹھٹھہ شہر میں بھی جگہ جگہ گندگی اور گندا پانی جمع ہونے سے عوام شدید پریشان ہیں، بارش کا پانی نکاسی اور صفائی ستھرائی نہ ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ صفائی ستھرائی نہ ہونے سے وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے۔ شہریوں، سیاسی و سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر بلدیات سندھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔