پاناما کیس کے باعث ملک میں بحران کی کیفیت پیدا کی گئی

123

حیدرآباد (نمائندہ جسارت) پاکستان مسلم لیگ (ن) حیدرآباد ڈویثرن کے سیکرٹری اطلاعات جمال عارف سہروردی نے کہا ہے کہ ملک میں تمام مارشل لازیادہ ترابن الوقت سیاستدانوں کے ایما پر غیر جمہوری قوتوں نے لگائی غیر آئینی اقدامات کے ذریعے جمہوری قوتوں کی تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی، جی آئی ٹی بد نیتی پر مبنی ہے مسلم لیگ (ن) کو مکمل طور پر چیلنج کرنا چاہیے، پاناما کیس کے باعث ملک میں بحران کی کیفیت پیدا کی گئی ،نواز شریف نے نیک نیتی سے عدالتوں کے فیصلے مانے ،محسوس ہوتا ہے کہ جی آئی ٹی کرمنلز کی تفتیش کر رہی ہے سیاست دانوں کی نہیں نواز شریف ملک کے جمہوری طور پر منتخب وزیر اعظم ہیں ماضی میں نواز شریف کی حکومتوں پر کرپشن کا الزام لگا کر بر طرف کیا گیا کبھی بھی پانچ سال پورے حکومت نہیں کرنے دی گئی، طالع آزما سیاستدان جو ملک کی ترقی کا پہیہ جام کرنا چاہتے ہیں وزیر اعظم سے استعفا کا مطالبہ کر رہے ہیں ،وزیر اعظم کے استعفا کا مطالبہ عوامی مینڈ یٹ کی توہین ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام ،پاکستان، ملک کی ترقی اور سی پیک منصوبے پر آنچ نہیں آنے دیں گے، ترقی کا یہ سفر چلتا رہے گا پوری دنیا کی نظریں اس وقت پاکستان پر لگی ہوئی ہیں، اپوزیشن کو سیاسی طور پر بالغ قوم کا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو اندرونی طور پر کمزور کرنے کے نتائج اچھے نہیں ہو ں گے ملک کے خلاف عالمی سازشیں کی جارہی ہیں 1999ء میں جب پاکستان ترقی کی منزلیں طے کر رہا تھا ایٹمی دھماکے روکنے کے لیے اُس وقت کے امریکا کے صدر کی جانب سے کروڑو ں ڈالر کی پیش کش کو پائوں تلے روند تے ہوئے نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کیے ملک کی ترقی کے دشمن جنرل مشرف نے بندوق کی نوک پر نواز شریف کی مقبول حکومت کو ہائی جیک کرتے ہوئے اقتدار پر قبضہ کیا اُس وقت ملک 50 سال پیچھے چلا گیا، وزیر اعظم نواز شریف نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا ہے مشرف نے عدلیہ کو ہائی جیک نواز شریف نے عدلیہ کو جان پر کھیل کر بحال کرایا اور احسان فراموش افتخار چودھری عدالت عظمیٰ کا جج بحال کرایا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب پارلیمنٹ کے ساتھ کھڑے ہیں اور عدالت کو معاملے کی بہت سنجیدگی سے دیکھنا ہوگا، نواز شریف نے سیاست میں ایک پائی کی کرپشن نہیں کی ہے بلکہ پیسہ لگایا ہے اور لگا رہے ہیں اور پاکستان ایشین ٹائیگر بن کر دنیا میں ابھرے گا اور سی پیک منصوبے پر عمل درآمد سے ملک میں بے روز گاری کا مکمل خاتمہ ہوگا۔