پاکستان اسکواش سیریز‘ مصری کھلاڑی آج اسلام آباد پہنچیں گے

158

اسلام آباد (جسارت نیوز) مصر کے ورلڈ نمبر 2 کھلاڑی کریم عبداگواد پاکستان کے ساتھ اسکواش سیریز کے لئے آج اسلام آباد پہنچیں گے جبکہ دیگر4مصری ا سکواش کھلاڑی سیریز کے لئے گزشتہ روز پاکستان پہنچ گئے ۔ پاکستان ا سکواش فیڈریشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق پاکستان ا سکواش فیڈریشن اور سرینا ہوٹلز کے اشتراک سے پاکستان اورمصر کھلاڑیوں کے درمیان اسکواش سیریز 15سے16جولائی تک جاری رہے گی۔ جس کے لئے 4 مصر ی کھلاڑی ورلڈ نمبر22 زاہد محمد، ورلڈ نمبر 28 عمر مسعود، ماذن ہشام اور محمدابولغر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جبکہ مصر کے ورلڈ نمبر 2 کھلاڑی کریم عبداگواد پاکستان کے ساتھ سیریز کے لئے آج اسلام آباد پہنچیں گے۔