پیپلز پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے ،سید ممتاز شاہ لکیاری

155

سانگھڑ(نمائندہ جسارت)پیپلز پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے،2013ء اور بلدیاتی الیکشن میں عوام نے بھرپور ساتھ دیا امید ہے 2018ء کے الیکشن میں بھی عوام بھرپور ساتھ دیں گے ،عوامی مسائل حل کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے ،2013ء کے جنرل الیکشن اور 2015ء کے بلدیاتی الیکشن میں ضلع سانگھڑ کے عوام نے بھرپور ساتھ دیا اور آئندہ 2018ء کے جنرل الیکشن میں بھی پیپلز پارٹی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ۔ ان خیالات کا اظہارپیپلزپارٹی ضلع سانگھڑ کے رہنماسید ممتاز شاہ لکیاری نے نیشنل پریس کلب میں خصوصی گفتگو میں کیا۔نیشنل پریس کلب کی کارگردگی کو بھی بھرپور سراہا اور نیشنل پریس کلب کے نو منتخب ارکان کو مبارکباد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ نیشنل پریس کلب بلا تفریق عوامی مسائل کی نشاندہی کر رہا ہے جس سے ہمیں رہنمائی حاصل ہورہی ہے اور ہم بھی بھرپور طریقے سے عوامی مسائل حل کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ بعد ازاں نیشنل پریس کلب کی جانب سے سندھ کی ثقافت اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا۔ انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے سانگھڑ پر خصو صی توجہ مرکوز کی ہوئی ہے جس کی بدولت ضلع میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہو رہے ہیں سانگھڑ ضلع گزشتہ پچاس برسوں سے ترقیاتی کاموں سے محروم تھا۔ ضلعی قیادت اور منتخب نمائندوں کی کاوشوں سے ضلع میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے جارہے ہیں۔ضلع سانگھڑ کے عوام سڑکوں جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم تھے۔پیپلز پارٹی کی قیادت نے عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی خصوصی توجہ سانگھڑ پر دی اور سانگھڑ سے میرپورخاص ، سانگھڑ سے نوابشاہ اور سانگھڑ سے خیبر اور سانگھڑ براستہ ٹنڈو مٹھا خان سے کھپرو اور دیگر لنک روڈز کا کا م تیزی سے جاری ہیںجو کہ آئندہ الیکشن سے پہلے مکمل کروا لیے جائیں گے ۔ ریکارڈ ترقیاتی کاموں کو دیکھتے ہوئے ضلع کے عوام میں پیپلز پارٹی کو خوب پذیرائی مل رہی ہے اس سے پہلے کبھی اتنے ترقیاتی کام ضلع بھر میں نہیں ہوئے جتنے پیپلز پارٹی اپنے دور حکومت میں کروا رہی ہے ۔ پیپلزپارٹی بلا تفریق اچھڑو تھر میں بھرپور طریقے سے کام کررہی ہے اور سوا دو ارب روپے کی لاگت سے تھریوں کے لیے پانی پہنچانے کا منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچا رہی ہے اور اعلیٰ قیادت کی خصوصی توجہ سے تھر میں مختلف میڈیکل اور دیگرامور سرانجام دیے جارہے ہیں۔