چودھری نثار کا بحیثیت وزیر داخلہ ملک میں امن و امان کے قیام میں اہم کردار ہے، ظفر اقبال

175

راولپنڈی (جسارت نیوز) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار مخلص، ایماندار، نڈر اور بے باک لیڈر ہیں۔ ملک اور مسلم لیگ ن سے ان کی وفاداریاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حق گوئی چودھری نثار کا خاصہ ہے اور ہم ہر حال میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں کیونکہ چودھری نثار نہ کبھی جھکے ہیں اور نہ ہی کبھی بکے ہیں۔ چودھری نثار کا بحیثیت وزیر داخلہ ملک میں امن و امان کے قیام میں اہم کردار ہے اور ساتھ ساتھ ان کی اپنے حلقے کی تعمیر و ترقی کے بھی اہالیان حلقہ دل سے معترف ہیں۔ انہوں نے دن رات اپنے حلقے کے عوام کی خدمت کے ساتھ اپنی پارٹی اور ملک و قوم کی بھی سچے دل سے خدمت کی۔