کامن ویلتھ یوتھ گیمز میں شرکت کیلیے قومی دستہ بہاماس روانہ

143

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کا مختصر دستہ کامن ویلتھ یوتھ گیمز میں شرکت کے لئے گزشتہ روز نسائو بہاماس روانہ ہو گیا جس میں پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائرکٹر بھی شامل ہیں ۔اس سلسلے میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستانی کھلاڑی ایونٹ میں صرف سوئمنگ میں شرکت کریں گے،گزشتہ روز روانہ ہونے والوں میں خاتون سوئمر بسمہ خان اور2 آفیشلز آصف اورکزئی ،صبا شمیم کے ساتھ ساتھ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائرکٹر جنرل خیال گل زاد شامل ہیں ۔سوئمر کاوس بہرام خان بہاماس میں ہی پاکستانی دستے کو جوائن کریں گے جو در اصل کینیڈا کے شہری ہیں ۔پی او اے کے حکام کا کہنا ہے کہ اس ایونٹ میں پاکستان نے ٹینس اور باکسنگ ایونٹ میں بھی انٹری ارسال کی تھی تاہم ٹینس اور باکسنگ کے کھلاڑیوں کو بر وقت ویزا نہیں مل سکا اس لئے پاکستان صرف سوئمنگ کے ایونٹ میں ہی شرکت کرے گا۔ ایونٹ 18 سے 23 جولائی تک منعقد ہوگا ۔