گوادر، پولیس کا فوری ردعمل دستہ تشکیل

262

گوادر (نمائندہ جسارت) پولیس نے گوادر شہر میں فوری ردعمل دستہ (Quick Response Force) تشکیل دی۔ کیو آر ایف کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے چوبیس گھنٹے گوادر کی اہم شاہراہوں پر موجود رہے گی۔ کیو آر ایف کے لیے دو گاڑیاں پہنچ گئی ہیں اور یہ فورس آٹھ نفری پر مشتمل ہوگی۔ جس میں ایک آفیسر، جوان اور ڈرائیور شامل ہوں گے۔ فورس کے زیادہ تر جوان اے ٹی ایف کے اہلکار ہیں۔ مذکورہ فورس بنانے کا مقصد عوام کو ریلیف پہنچانا ہے۔