اندرون سندھ بارش سے نشیبی علاقے زیر آب‘ بجلی غائب‘ نظام زندگی مفلوج

242

حیدر آباد، ٹنڈو آدم، جھڈو، بدین (نمائندگان جسارت) اندرون سندھ بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، متعدد شہروں میں بجلی کا طویل بریک ڈائون، نکاسی آب کا نظام بری طرح متاثر۔ حیدرآباد اور گردونواح میں مون سون بارشوں کا آغاز،جمعہ کی شب شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ ہفتے کے روز بھی جاری رہا، نشیبی علاقے پانی سے بھر گئے،بجلی کے طویل بریک ڈاؤن نے شہریوں کے لئے باران رحمت کو زحمت بنادیا،تفصیلات کے مطابق کئی روز سے جاری حبس کے بعد حیدرآباد اور اس کے گرد ونواح میں جمعہ کی شب سے مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا جمعہ کی شب آدھے گھنٹے ہونے والی تیز بارش نے واسا اور حیسکو کی کرپشن کا پردہ چاک کردیا تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش کے آغاز سے ہی شہر تاریکی میں ڈوب گیا 90فیصد فیڈر ٹرپ ہوگئے کئی علاقوں میں رات دیر سے جبکہ بیشتر علاقوں میں پوری رات بجلی فراہمی ممکن نہ ہوسکی ہفتے کی سہ پہر ہونے والی تیز موسلا دھار بارش کے باعث ایک مرتبہ پھر بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی جبکہ پہلے سے نالوں، نالیوں، گٹروں کی صفائی نہ ہونے کے باعث نشیبی علاقون میں کئی کئی فٹ جبکہ غیر نشیبی اور اہم شاہراہوں پر بھی پانی کھڑا ہوگیابیشتر پمپنگ مشینیں بند ہوگئیں جی او آر کالونی ریلوے پل اور گدو پل کے نتیچے پانی جمع ہونے کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں بد ترین ٹریفک جام، جمعہ کی شب کراچی سے آنے والی باراتیوں سے بھری ہوئی بس گدو کے مقام پر پھنس گئی جس کے باعث باراتیوں کو رات چار بجے چھوٹی گاڑیوں کے ذریعے شادی ہال پہنچایا گیا بارش اور حبس کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ اتوار کے روز بھی بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے ۔ جھڈو اور نواحی علاقوں میں آج دوسرے روز بھی ہلکی بارش کا سلسلہ دن بھر جاری رہا وقفے وقفے سے ہونے والی بارش سے نظام زندگی معطل ہو کر رہ گیا بارش کے باعث آج دوسرے روز بھی دن بھر بجلی کی فراہمی بند رہی جس کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا نکاسی آب کا نظام آج دوسرے روز بھی درہم برہم رہا اور شہر کے اکثر علاقیاور گلیاں اب بھی زیر آب ہیں جھڈو میرپورخاص مین شاہراہ پر پانی جمع ہونے سے گزرنے والے دو طرفہ ٹریفک کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ریلوے اسٹیشن اور مویشی منڈی بھی تاحال زیر آب ہیں شہری حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شہر سے برساتی پانی کی جلد از جلد نکاسی کی جائے۔ ٹنڈوآدم میں موسلاھار بارش ،نشیبی علاقے زیر آب، واپڈا حکام کی جانب سے طویل لوڈشیڈنگ تفصیل کے مطابق ٹنڈوآدم میں دو روز سے موسلادھار بارش جاری وقفے وقفے سے جاری رہنے کے باعث شہر کے مختلف علاقے جوہرآباد، محلہ الہیار ، نیوسٹی ، کھنڈوروڈ ، حیدرآباد روڈ ، محمدی چوک ، احمد آباد سمیت ، متعدد علاقوںمیں بارش کا پانی کھڑا ہو گیا جبکہ میونسپل چیئرمین مسرور احسن غوری نے بارش کے پانی کی نکاسی آب کے لئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور ڈسپوزلوں پر ایمرجنسی نافذ کر کے نکاسی آب کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دیں جبکہ طوفانی بارشوں کے باعث بجلی کا طویل بریک ڈاؤن ہونے کے سبب شہری سخت پریشان میں مبتلا رہے جبکہ مختلف علاقوں میں تاریں اور بجلی کے پول گرنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں ۔ بدین میں بلدیاتی کی نااہلی کے باعث پورا شہر تاریخی میں ڈوب گیا بدین شہر میں وقفہ وقفہ سے مون سون بارشوںکا سلسلہ دوبارہ شروع موسم خوشگوار،متعدد علاقوںمیں بارش کا پانی جمع،نکاسی آب کے انتظامات ناقص انتظامات ،ڈی سی بدین شوکت جوکھیو کی جانب سے بارش سے قبل پانی کی نکاسی آب کے کیے گئے انتظامات کے دعوے دہرے کے دہرے رہ گئے بدین شہر تالاب کا منظر پیش کرنے لگا بدین شہر کے مختلف علاقے محلہ صدیق کمبھار،کینٹ روڈ، حیدر ٹائون، بھٹائی آباد،کڈھن روڈ،کھوسکی روڈ،و دیگر علاقوں میں بار ش کا پانی جمع ہوگیا لوگوں کو پیدل چلنا بھی دشواری کا سامنہ کرنا پڑرہا ہے بارش کے بعد گٹر نالے الٹا بہنے لگے گٹر نالوں کا پانی گھروں کے اند ر داخل ہوگیا لوگ اپنی مدد آپ کے تحت پانی نکالنے پر مجبور ہوگئے۔ میونسپل کمیٹی 400 ملازمین گھر بیٹھے تنخواہ وصول کررہے ہیں، جس کے باعث پورا شہر بارش کے پانی کی وجہ سے تالاب کا منظر پیش کر رہا ہے جس سے مچھروں کی بہتات ہوگئی۔ مچھر مار اسپرے بھی نہیں کیا جاسکاجس کی وجہ وبائی امراض پھوٹ پڑے بدین شہر کی نجی و سرکاری اسپتالوں میں بستر مریضوں سے بھر گئے بدین کے شہریوں کا کہنا ہے کہ منتخب نمائندے صرف ووٹ لیکر غائب ہوجاتے ہیں ہلکی بارش کے بعد بدین شہر کا تاریخی میں ڈوب جانا بلدیاتی اداروں کی نااہلی کا واضع ثبوت ہے بارشوں نے بلدیاتی اداروں کی کارگرگی کا پول کھول دیا بارش کے بعد بجلی کا بڑا بریک ڈائون شہر بجلی کی فراہمی معطل کر دی گئی کاروبار نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا۔