سندھ اسپورٹس بورڈ عید الفطر اسپورٹس فیسٹیول بیڈمنٹن گرلز بوائز مقابلے مکمل

151

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ اسپورٹس بورڈ عید الفطر اسپورٹس فیسٹیول میں بیڈمنٹن گرلز اور بوائز مین سنگل ڈبل اور جونیئر مقابلے مکمل ہوگئے ایس ایس بی اسپورٹس کمپلیکس ناظم آباد میں ہونے والے ان مقابلوں کے جونیئر کیٹیگری میں خرم بقائی نے پہلی پوزیشن‘ دوسری اور تیسری پوزیشن بالترتیب احمد حسین اور عبدالرحمن نے حاصل کی‘ سنگل بوائز مقابلوں میں محمد منیر پہلی پوزیشن‘ظہیر مغل دوسری پوزیشن جبکہ محمد نبیل تیسری پوزیشن پر رہے۔ ڈبل بوائز مقابلوں مین جوہر اور حبیب کی جوڑی پہلی پوزیشن پر محمود اور لبیب حسین کی جوڑی دوسرے جبکہ شاہ زیب اور غفران کی جوڑی تیسرے نمبر رہی۔گرلز سنگل مقابلوں میں مریم بی بی نے ناقابل شکست رہ کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔
‘ دوسری پوزیشن یسریٖ جبکہ تیسری پوزیشن ماہین کے نام رہی‘ گرلز ڈبل مقابلوں میں اسماء اور حنا کی جوڑی نے پہلی پوزیشن‘یسریٖ اور مریم ہیات نے دوسری جبکہ مریم بی بی اور ربیعہ کی جوڑی نے تیسری پوزیشن حاصل کی کنسلٹنٹ سندھ اسپورٹس بورڈ رازق حسین ربانی نے ایڈمن آفیسر انجم حسین زیدی کے ہمراہ فاتح کھلاڑین میں میرٹ سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات تقسیم کئے۔