سکھر، جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹو کی غوث غازی کے فرزند کی عیادت صحت یابی کی دعا

170

سکھر( نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر سابق رکن قومی اسمبلی اسداللہ بھٹو نے جماعت اسلامی کے رہنما غلام غوث غازی کے فرزند عزیر غازی کی عیادت کی۔ وہ موٹر سائیکل ایکسیڈنٹ میںزخمی ہوگئے تھے، حرا اسپتال میں علاج کے بعد گھر منتقل ہو گئے، جہاں انکی طبیعت تیزی سے بہتر ہو رہی ہے۔ اسداللہ بھٹو نے دعا کی کہ اللہ پاک انہیںجلد صحت کاملہ عطا فرمائے۔ اس موقع پر امیر ضلع سکھرمولانا حزب اللہ جکھرو ، ریلوے پریم یونین کے مرکزی سیکریٹری جنرل خیر محمد تنیو، غلام غوث غازی اور سہیل مغل سمیت دیگر موجود تھے۔