عنزہ کپ ٹی ٹوئنٹی‘ عبدالولی کی شاندار بولنگ نے ہل پارک کو کامیاب کردیا

179

کراچی (اسٹاف رپورٹر )فائیٹر ایونٹ آرگنائز یشن کے زیر اہتمام منعقدہ دوسرے عنز ہ کپ T-20 کرکٹ ٹورنامنٹ 2017 میں گروپ “B” میں ہل پارک کرکٹ کلب نے رائیٹ آرم لیگ اسپنر عبدالولی کی جادوئی بولنگ کے باعث مد مقابل ہل پارک کرکٹ کلب نے رائیٹ آرم لیگ اسپنر عبدالولی کی جا دوئی بولنگ کے باعث مد مقابل پاک کریسنٹ کو 28 رنز سے زیر کر کے 2 قیمتی پوائنٹس اپنے اکائونٹ میں جمع کرا لیے۔ فاتح ٹیم کے عبدالو لی کو صر ف10 رنز کے عوض3 حریف بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھانے پر مہمان خصوصی چیف ایکزیکٹو آفیسر ماں گروپ عبدالصمد گا با نے مین آف دی میچ کیش ایوارڈ دیا۔ اس موقع پر ہل پارک کرکٹ کلب کے سعید بھائی، چیف آرگنا ئز ر زین قریشی و دیگر بھی موجو د تھے۔ ہل پارک سی سی نے ہوم گرائونڈ پر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ مگر مہمان ٹیم کی بیٹنگ لائین مخالف ٹیم کے بولر وں رائیٹ آرم لیگ اسپنر سمیر ذوالفقار اور محمد ندیم کی عمدہ بولنگ کے آگے بے بس نظر آئی اور پوری ٹیم مقررہ 20 اورز میں 107 رنز کے کم اسکور پر پویلین لوٹ گئی۔ فوذ شاہ نے 25 رنز کی مزاحمتی اننگ اتنی ہی گیند یں کھیل کر جوڑے۔ زاہدخان 13 گیندوں پر 13 رنز بنا کر دوسرے نمایاں اسکو رر رہے۔ رئیٹ آرم لیگ اسپنر سمیر ذوالفقا ر نے 15 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا جبکہ محمد ندیم کے حص میں 15 رنز کے بدلے 2 وکٹیں آئیں۔ جواب میںبظاہر آسان نظر آنے والے 107 رنز کا ہد ف کریسنٹ سی سی کے لیے دشوار اور نا ممکن ہو گیا جبکہ ان کی پوری ٹیم صرف79 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔ محمد اسرار 2 چوکوں کی مدد سے 17 رنز بنا سکے۔ رائیٹ آرم لیگ اسپنر عبدالوی نے عمدہ اسپیل کر تے ہوئے 10 رنز کے عوض 3 بلے با زوں کو میدان سے رخصت کیا۔ مذکورہ میچ کو امپا ئرز اختر قریشی اور شاہد اسلم نے سپر وائز کیا جبکہ آئن لائین آفیشل اسکورر دانش علی تھے۔