نیب زدہ لوگ انتخابات میں کامیاب ہوکر معاشی استحصال کررہے ہیں

137

میرپور خاص (نمائندہ جسارت) کرپشن فری پاکستان کے حوالے سے ہماری جدوجہد جاری رہے گی اور اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ملک کو حقیت میں پاک سرزمین میں تبدیل نہ کردیں۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی میرپورخاص امجد اقبال نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ جے آئی ٹی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مقدمہ عدالت میں چل رہا ہے، ہمیں صبر سے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے، ہمیں اپنی عدالتوں پر اعتماد ہے اگر عدالتوں نے سراج الحق کے اس موقف کہ اگر چار یا پانچ ہزار افراد کو پکڑ کر انہیں جیل میں بند کر کے ان سے لوٹا ہوا مال وصول ہوجائے تو بہت کچھ ٹھیک ہوسکتا ہے، نیب زدہ اور ڈرگ مافیا کی پیدوار اسلحے کے زور پر انتخاباتمیں کامیابیاں حاصل کرکے ملک کے 22 کروڑ عوام کے ساتھ معاشی دہشت گردی کررہے ہیں اور عام لوگوں کو معمولی الزامات میں برسوں قید اور پھانسی کی سزا ہوتی ہے لیکن قوم کے ان ضمیر فروش اور بے شرم لوگوں کو عزت و احترام کے حکومتی عہدیدے مل رہے ہیں لیکن ظلم کی یہ سیاہ رات جلد ختم ہوگی اور اسلامی تحریک اس سلسلے میں مسلسل میدان میں قوم کے لیے رہنمائی کا فریضہ انجام دیتی رہے گی۔