پنگریو، موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری، نشیبی علاقے زیر آب

155

پنگریو (نمائندہ جسارت) پنگریو اور گردونواح میں جمعہ کے روز وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری رہا، جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، بارش کے باعث پنگریو شہر کے ملاح محلے، میمن محلے، غریب آباد محلے سمیت شاہی بازار، سمن سرکار روڈ، ٹنڈوباگو روڈ، ونگو روڈ بھی زیر آب آگئے۔ سیوریج سسٹم ناکام ہونے کے باعث گندا پانی گھروں میں داخل ہوگیا جس سے شہریوں کو مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ شاہی بازار اور دیگر کاروباری مراکز زیر آب آنے کے باعث تمام کاروباری اور تجارتی مراکز بند ہو گئے۔ بجلی اور مواصلات کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا، بارش کے باعث شدید خشک سالی کی شکار فصلوں کو فائدہ پہنچا ہے جس کی وجہ سے کاشت کاروں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ہیں۔ پنگریو کے علاوہ ملکانی شریف، خلیفہ قاسم، شادی لارج، نندو، کھوسکی، ٹنڈوباگو اور دیگر شہروں، قصبوں اور دیہات میں بھی بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔ نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر افراد میں خوف وہراس پھیل گیا اور متعدد علاقوں سے نقل مکانی شروع ہوگئی۔