کراچی پبلک اسکو ل سمراسپو رٹس کو چنگ پرو گرا م کا آغا ز

287

کراچی (اسٹاف رپورٹر )کر اچی پبلک اسکو ل کے زیر اہتمام سمر اسپو رٹس کو چنگ پر وگر ام مختلف برا نچز میں گز شتہ روزپر وقار انداز میں شروع ہوا۔ جس میں مختلف برا نچز کے سینکڑوں طلبا و طالبا ت مختلف کھیلو ں کی تر بیت حا صل کر یں گے اس سلسلے میں کر کٹ ،فٹبال ،باسکٹ بال ،تا ئی کا نڈو ، کیرم بو رڈاورسو ئمنگ کے معروف ومستند کو چز کی خدمات حاصل کی گئی ہیںاس کا اعلان کرا چی پبلک اسکو ل کے اسپو رٹس کو ارڈینیٹر سید منیر علی قا دری نے کیا قبل ازیںگزشتہ رو ز برا نچز میں افتتا حی تقر یب کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبا و طلبات کے والدین بھی بڑی تعداد میں مو جود تھے دریں اثناء فٹبال کی تربیت سفا وی کمپس کو رنگی کے خوبصورت سبز ہ زار گر ائو نڈ میں دی جا ئے گی جبکہ کر کٹ کی کو چنگ کسٹمز کر کٹ اکیڈمی میں دی جا ئے گی۔ کو چنگ پر وگر ام میں جو اسپو رٹس ٹیچرز اور کو چز کو چنگ کر یں گے اُن میںپا کستان کی سا بق و یمن کرکٹر نازلی آصف فٹبال کے صو با ئی کھلا ڑی فر حا ن احمد جمنا سٹک کے طا ہر سیف الدین ، فرزانہ شیخ،کر کٹ کے پی سی بی لیول IIکوچ محمد آصف ،سلیم اشرف ،مارشل آرٹ کے حبیب الرحمان ،سلمان خان تا ئی کو انڈو کے راشد قریشی ،محمد احسن خا ن تھرو با ل کی شفق عابدی نو شا بہ شکیل بیڈ منٹن کے سا بق کھلا ڑی طا رق حفیظ با سکٹ بال کے خوشحال تنو لی سجادحیدر ،فضل کر یم ٹیبل ٹینس کی شبا نہ واجد ،ثمینہ ایاز شا مل ہے ۔زاہد نعیم ،شہ زیب حنا سجاد ملٹی میڈیا اور ایروبک(Aerobic) کی تر بیت میں معا ونت کر رہے ہیں ۔کے پی ایس سمراسپو رٹس کو چنگ پرو گرام 22جو لا ئی تک جا ری رہے گاکو چنگ پر وگرام کے پی ایس کے علا وہ دیگر تعلیمی ادارو ں کے طلبہ و طالبات بھی تر بیت حا صل کررہے ہیں ۔