افریقی ممالک میں موبائل منی کے نظام کا فروغ

111

دارالسلام (اے پی پی) موبائل کمپنیوں کی بین الاقوامی ایسوسی ایشن ’’ جی ایس ایم اے ‘‘ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں موبائل کے ذریعے رقم کی منتقلی کا نظام سب سے زیادہ صحرائے صحارا کے ملکوں میں فروغ پارہا ہے۔ان ملکوں میں موبائل منی کی 140 سے زیادہ ا سکیمیں چل رہی ہیں۔ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری حالیہ جائزہ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں اس وقت موبائل کے ذریعے رقم کی منتقلی کی 277 اسکیمیں چل رہی ہیں ۔