بجٹ اخراجات کیلئے بینکنگ سیکٹر سے 54ارب 46کروڑ روپے یومیہ قرض لیا گیا

85

کراچی(اسٹاف رپورٹر)حکومت نے بجٹ اخراجات پورے کرنے کے لیے گزشتہ ماہ جون کے تیسرے ہفتے کے دوران بینکنگ سیکٹر سے اوسطاً54ارب 46 کروڑ روپے یومیہ قرض لیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق جون کے تیسرے ہفتے کے دوران حکومت کی طرف سے بینکوں سے مجموعی طور پر 381 ارب 19 کروڑ روپے کے نئے قرضے لیے گئے۔نئے قرضوں میں سے 138 ارب 65 کروڑ 30 لاکھ روپے مرکزی بینک اور 182 ارب 53 کروڑ 50 لاکھ روپے کمرشل بینکوں سے لیے گئے ۔مالی سال کے دوران حکومت کی طرف سے بینکنگ سیکٹر سے مجموعی طور پر 14 کھرب 44 کروڑ روپے قرض لیا گیا جو پچھلے سال سے 61 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کے دوران حکومتی اداروں اور کارپوریشنز نے بھی مالی سال کے دوران بینکنگ سیکٹر سے مجموعی طور پر 235 ارب 56 کروڑ روپے کے نئے قرضے لیے جو پچھلے مالی سال کے مقابلے میں 155 فیصد زیادہ ہیں۔