بیس بال کی ترقی میں خاور شاہ کی خدمات قابل ستائش ہیں، عائشہ ارم

147

کوٹری(جسارت نیوز )”بیس بال کی ترقی میں خاور شاہ کی خدمات قابل ستائش ہیں کہ جن کی بدولت پاکستان کے علاوہ ایشیاء بھر میں بیس بال ترقی کی جانب گامزن ہے یہی وجہ ہے کہ ہم سندھ میں اپنے صدر انجینیئر محمد محسن خان کی قیادت میں کوآرڈینیٹر پرویز احمد شیخ اور حیدرآباد کے چیئرمین حمید شاہ کی مدد سے مسلسل بیس بال کے ایونٹس اور کوچنگ کیمپس کا انعقاد کررہے ہیں”. یہ بات سندھ بیس بال ایسوسی ایشن وومین وونگ کی کوآرڈینیٹر اور جامشورو وومین بیس بال ایسوسی ایشن کی چیئرمین عائشہ ارم نے پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر اور ویسٹ ایشیا کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سید خاور شاہ سے بات چیت میں کہی.انہوں نے سید خاور شاہ کو بیس بال فیڈریشن آف ایشیا کی جانب سے بہترین کارکردگی کا ایوارڈ ملنے اور لارج میمبر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی. انہوں نے اس موقع پر فیڈریشن کے چیئرمین شوکت جاوید, سینیئر نائب صدر انجینیئر محمد محسن خان,سیکریٹری شیخ مظہر احمد اور دیگر کو اس ضمن میں مبارکباد پیش کی اور یقین دلایا کہ آئندہ ہونے والے نیشنل اور انٹرنیشنل ایونٹس کے لیئے بہترین دستیاب ٹیلینٹ سندھ اور فیڈریشن کو مہیا کریں گے. انہوں نے بیس بال سیریز کے لیئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا.اس موقع پر سید خاور شاہ نے کھیل کے فروغ کے لیئے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔