شکارپور میں ہیپاٹائٹس سے پاک سندھ کے عنوان سے تقریب کا انعقاد

121

شکارپور (نمائندہ جسارت) شکارپور میں ہیپاٹائٹس سے پاک سندھ کے عنوان سے تقریب کا انعقاد۔ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ سندھ کے اسپیشل ہیپاٹائٹس پروگرام لاڑکانہ ڈویژن کی جانب سے شکارپور کے ہیرا نند گنگا بائی اسپتال میں (ہیپاٹائٹس سے پاک سندھ) کے عنوان کے تحت تقریب کا انعقاد۔ اس موقعے پر لاڑکانہ ڈویژن ہیپاٹائٹس پروگرام کے مانیٹرنگ آفیسر ڈاکٹر جہانگیر شیخ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہیپاٹائٹس بیماری کی آگاہی کے حوالے سے ہم نے دیگر اضلاع کے بعد شکارپور میں پروگرام کیا، جس میں خواتین مریضوں کو آگاہ کیا جارہا ہے کہ اس خطرناک بیماری سے بچنے کے لیے اپنے اور اپنے بچوں کو مفت ٹیکے لگوائیں، وزیر اعلیٰ سندھ کی طرف سے ہیپاٹائٹس کے مفت علاج اور ٹیسٹ کی سہولیات لاڑکانہ ڈویژن سمیت سندھ بھر میں موجود ہے۔ لہٰذا عوام مذکورہ پروگرام سے فائدہ حاصل کرکے خطرناک بیماری سے خود اور دوسروں کو بچائیں۔ اس موقع پر ایم ایس سول اسپتال شکارپور ڈاکٹر منصور میمن اورایم ایس گنگا بائی ڈاکٹر وینگس ایاز اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔