موسم گرما کے دوران آن لائن ہوٹل بکنگ میں اضافہ

122

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان میں سیاحت کی صنعت تیزی سے ترقی کے سفر پر رواں دواں ہے اس کی بہترین مثال یہ ہے کہ اس بار موسم گرما میںآن لائن ہوٹلز کی بکنگ میں اضافہ ہوا ہے، اس امر کا انکشاف ایک مقامی ہوٹل بکنگ ویب سائٹ نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کیا ہے ۔ مذکورہ ویب سائٹ پاکستان کے تفریحی مقامات کی خوبصورتی کو دنیا پر واضح کرنے کے لیے علا قائی سیاحوں کی حوصلہ افزائی کرتی اور انہیں سہولیات فراہم کرتی ہے اس کے علاوہ ملک بھر میں تمام بڑے ہوٹلز اور گیسٹ ہائوسز میں محفوظ اور کنفرم بکنگ کی خدمات بھی پیش کرتی ہے ۔پاکستان ایسے خوبصورت مقامات کا گھر ہے جہاں قدرتی حسن سے بھرپورپہاڑ، صاف شفاف جھیلیں اور روح کو تسکین پہنچانے والی آب و ہوا دستیاب ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان کو سیاحوں کے لیے جنت کہا جاتا ہے ، رواں برس موسم گرما میں آن لائن ہوٹل بکنگ میں زبردست اضافہ ہوا ، موسم گرما کی حدت سے بچنے کے لیے مختلف خاندانوں اور مسافروں نے سرد مقامات خصوصاً شمالی علاقوں کا رُخ کیا ، ناران ، کاغان اور ہنزہ کی وادیاں سیاحوں سے بھری رہیں، علاوہ ازیں شندور پولو فیسٹیول کی آمد نے بھی اسکردو کو سیاح برادری کی توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔آن لائن ہوٹل بکنگ کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تبصرہ کرتے ہوئے نادین ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جہاں علا قائی سیاحت کے بہت زیادہ مواقع ہیں۔غیر یقینی صورتحال کے خاتمے سے مجموعی طور پر پاکستان کا بہتر تصور اجاگر ہوا ہے جس سے مقامی مارکیٹ میں سیاحت کے شعبے کی ترقی میں اضافہ ہوا ہے۔ان تمام عوامل کو مد نظر رکھتے ہوئے جوواگو مسافروں کوتمام تر ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے اور ملک بھر میںانتہائی ارزاں نرخوں پر معیاری رہائشی سہولیات فراہم کر نے کے لیے سرگرداں ہے تا کہ علا قائی سیاحت کو زیادہ سے زیادہ فروغ حاصل ہو سکے۔