٭٭٭……اندرون ملک سے ……٭٭٭

124

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کی خود ساختہ رپورٹ میں حقائق کو مسخ کیا گیا،پکوڑے بیچنے والے کاغذات پھر سپریم کورٹ میں آئے ہیں، مخالفین کے پاس حقائق پر مبنی کوئی چیز نہیں،ہماری قیادت بالکل بے قصور ہے،مشرف نامہ، عمران نامہ، شیخ رشید نامہ ماضی کا حصہ بن جائیں گے۔سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی رپورٹ کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ ہم عدالتوں اور ججز پر مکمل اعتماد کرتے ہیں، پکوڑے بیچنے والے کاغذات آج پھر سپریم کورٹ میں آئے ہیں، جے آئی ٹی کی خود ساختہ رپورٹ میں حقائق کو مسخ کیا گیا۔ عابد شیر علی نے کہا کہ مخالفین کے پاس حقائق پر مبنی کوئی چیز نہیں اور ہماری قیادت بالکل بے قصور ہے، نواز شریف کا پاناما اسکینڈل میں نام شامل نہیں۔ انہوں نے کہا شیخ رشید جیسے چپڑاسی(ن)لیگ میں نہیں اور اس جیسا جھوٹا شخص نہیں دیکھا، جبکہ مشرف نامہ، عمران نامہ، شیخ رشید نامہ ماضی کا حصہ بن جائیں گے، عمران خان روزانہ وزیر اعظم بن کرسوتے ہیں اور اٹھتے ہیں
٭ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پانامہ کیس سے پاکستان کا مستقبل جڑا ہوا ہے، فیصلے سے ملک کی درست سمت کا تعین کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔پانامہ کیس کی سماعت سے قبل سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پرلگی ہوئی ہیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ملک کی درست سمت کا تعین کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔شاہ محمود قریشی نے کہا صرف سیاست دان ہی نہیں عوام اور وکیل بھی نوازشریف سے استعفے کا مطالبہ کررہے ہیں، وکلا کا بڑا طبقہ کہ رہا ہے وزیر اعظم ملک اور قوم کے مفاد میں مستعفی ہوجائیں
٭ عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاناما کیس میں سب چیزیں واضح ہو چکی ہیں لیکن اگر ان کی اب بھی تسلی نہیں ہوئی تو عدالت سے درخواست کروں گا کہ نواز شریف کو طلب کیا جائے، میں خود ان پر جرح کروں گا۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں اتنی بے شرم حکومت نہیں دیکھی جو اپنا اقتدار بچانے کیلیے ملک کو دا پر لگا رہی ہے۔ جو جے آئی ٹی کو گالی دے رہا ہے وہ سپریم کورٹ کو گالی دے رہا ہے۔عوامی مسلم لیگ کے صدر نے کہا کہ مسلم لیگ ن ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ایسی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں کہ ابھی تک جے آئی ٹی رپورٹ پر اعتراضات جمع نہیں کرائے گئے۔انہوں نے کہا کہ آج سپریم کورٹ جو فیصلہ دے گی وہ ملکی تاریخ کا تعین کرے گا اس وقت صورتحال یہ ہے کہ تمام اپوزیشن جماعتیں وزیر اعظم سے استعفی مانگ رہی ہیں اور ملک و قوم کے علاوہ جمہوریت کے بہترین مفاد میں بھی یہی ہے کہ وزیر اعظم فوری طور پر مستعفی ہو جائیں
٭ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں میں اسلحہ ،ڈنڈے اور پیسے بانٹے گئے، اب کوئی سپریم کورٹ پر حملہ نہیں کر سکتا ،گلو بٹوں کا زمانہ چلا گیا ،اب میڈ یااور عدلیہ آزاد ہیں ،آپ حملہ کرنے آئیں گے تو پتہ لگ جائے گا ، پاکستان میں گلو لیگ کے دو گر وپ بن چکے ہیں ،مریم گروپ نے نواز گروپ کو شکست دے دی ،نواز شریف کے پرانے ساتھی پیچھے ہٹا دیے گئے ۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں میں اسلحہ ،ڈنڈے اور پیسہ بانٹا گیا لیکن اب میڈ یا اور عدلیہ آزاد ہیں ،اگر کوئی حملہ کرنے آیا تو لگ پتہ جائے گا کہ لوہے کہ چنے ہیں یا چکڑ چنے ہیں ،ایسا کیا تو آپ کے دانت کھٹے ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی پر سیاسی بیک رانڈ کا اعتراض تھا ،آج کل سارے سیاسی حلقوں سے تعلق رکھتے ہیں لیکن ان کے کنڈکٹ پر کوئی اعتراض نہیں آیا اور اس حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی آگیا ہے اور اس فیصلے کے خلاف ن لیگ نے کوئی اعتراض نہیں کیا ۔انہوں نے کہا کہ نواز لیگ کو دو ججوں نے پہلے ہی نا اہل کردیا اگر اب ایک بھی اور جج نے انہیں نا اہل قرار دیا تو پھر عدالتی طو ر پر بھی گو نواز گو کا نعرہ لگ جائے گا
٭ بریک فیل ہوجانے کے باعث سامان سے لوڈ ڈالہ ویگن ریلوے پھاٹک کے بیرئر توڑتی ہوئی لاہور سے کراچی جانے والی مال گاڑی سے ٹکراگئی ڈالہ ویگن مکمل طور پر تباہ ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہا موقع سے فرارریلوے پھاٹک کو بری طرح نقصان پہنچا ٹرین منزل مقصود کی جانب روانہ ۔ گزشتہ روز شہزور ڈالہ ویگن بلانمبری جس پر سامان لوڈ تھا بیک فیل ہوجانے کے باعث ریلوے پھاٹک کو توڑتی ہوئی لاہور سے کراچی جانے والی مال گاڑی سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں ڈالہ ویگن مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ اس میں سوار نامعلوم ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہا اور ریلوے پھاٹک عملہ کی غفلت کے باعث موقع سے فرارہوگیا جبکہ ریلوے پھاٹک کو بری طرح نقصان پہنچا حادثے کے بعدمال گاڑی کو ایک گھنٹہ بعد ریلوے حکام کی جانب سے منزل مقصود کی جانب روانہ کردیا گیا حادثے کی اطلا ع ملنے پر پولیس اور ریلوے حکام موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگانے کے بعد رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کردی پولیس نے فرارہونے والے ڈالہ ویگن ڈرائیور کی تلاش شروع کردی
٭٭تیز رفتار ہائی ایس ویگن نے موٹرسائیکل سوار کچل ڈالے ایک موقع پر جاں بحق دوسرا شدید زخمی طبی امداد کیلیے ہسپتال منتقل ہائی ایس ویگن ڈرائیور ویگن موقع پر چھوڑکرفرارہوگیا ۔ گزشتہ روز موضع لعل آرائیں کے رہائشی 19سالہ سجاد احمد اور 17سالہ سلیم موٹرسائیکل نمبریRNQ 2936 پر سوار ہوکر جار ہے تھے کہ اسی دوران سامنے سے آنے والی ڈالہ ویگن سے بے قابوہوکر ٹکراگئے جس کے نتیجہ میں 19سالہ سجاد احمد زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پرہی دم توڑگیا جبکہ محمد سلیم زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلیے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ہائی ایس ویگن ڈرائیور ویگن موقع پر چھوڑکرفرارہوگیا
٭٭نشے کی لت میں مبتلا 45سالہ شخص کی نعش برآمد ورثاء کا پولیس کارروائی سے انکار ۔ گزشتہ روز بستی چھتہ موضع محمد پور گانگا کا رہائشی45سالہ تاج محمد جو کہ نشے کی لت میں مبتلا تھا معمول کے مطابق اپنے گھر سے کام سے نکلا تھا جس کی نعش کو پڑا ہوا دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر تاج محمد کی نعش کو تحویل میں لے لیا تاہم اسی دوران اطلاع ملنے پر جاں بحق ہونے والے تاج محمد کے ورثاء بھی موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے پولیس کو وضاحت کی کہ تاج محمد نشے کی لت میں مبتلا تھا اس موقع پر ورثاء نے کسی بھی قسم کی پولیس کار روائی صاف انکار کردیا ۔