٭٭٭……بدین……٭٭٭

150

بدین(نمائندہ جسارت)بدین میں زرعی زمینو ں ریکا رڈ میں ردو بدل کر کے جعلسازی کے ذ ریعے زرعی ترقیا تی بینک سے قرضہ وصول کر نے کے خلاف بدین تحصیل کی دیھ مرزا پور کے چھو ٹے کھا تیدا رو ں نے بدین پریس کلب کے سا منے احتجا جی مظا ہرہ کر کے دھرنا دیا ۔مظا ہرین کھا تیدا رو ں محمد قاسم چا نڈیو،محمد رفیق جمالی،زبیر چا نڈیو ،نو رحسن پہنوراور عمر ملا ح نے صحافیوں کو بتا یا کہ بدین کے سا بق با اثر مختار کار دیدار نہڑیو اور پٹواری مو لچند میگھواڑ نے زرعی ترقیاتی بینک بدین کے عملدارو ں سے ملی بھگت کر کے ہماری زرعی زمینو ں کے ریکا رڈ میں ردو بدل کر کے جعلسازی کے ذریعے لا کھو ں رو پے قرضہ حاصل کرکے ہڑپ کر گئے ہیں اور زمینیں بدین پولیس کے با اثر ریٹائرڈ پولیس ہیڈ کانسٹیبل کے نام کر دی ہے جس نے اپنے مسلح افراد کے ذریعے ہماری زمینو ں پر قبضہ کر لیا ہے اور وہ بدین پولیس کی مدد سے ہم پر جھوٹے مقدمات درج کرا کے ہمیں پریشان کر رہا ہے تا کہ ہم اس کیخلاف کو ئی قا نو نی چا رہ جو ئی نہیں کریں۔ انہوں نے بتایا کہ بدین پولیس کے اہلکار بھی اپنے پٹے بھا ئی کی مدد کر رہی ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس جعلسازی کا نو ٹس لیں اور ہمیں انصاف کی فراہمی اور بدین پولیس سے تحفظ دیا جا ئے ۔