ٹنڈوالہٰیار، چوریوں کی وارداتوں میں اضافے پر شہریوں کا اظہار تشویش

148

ٹنڈوالہٰیار (نمائندہ جسارت) چوریوں کی وارداتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، نامعلوم چور موبائل مارکیٹ میں قائم فراز قائم خانی کی ایک دکان کے تالے توڑ کرہزاروں روپے مالیت کے موبائل فون و دیگر قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہوگئے۔ اس کے علاوہ نامعلوم چور تھانہ اے سیکشن کے علاقے اکبری کالونی میں قائم نجی ٹی وی کے دفتر میں نامعلوم چور قیمتی موبائل و دیگر سامان چوری کرکے فرار ہوگئے جبکہ نامعلوم چور ٹنڈوالہٰیار کے چوڑی محلے سے اورنگزیب قائم خانی جبکہ نادرا آفس کے باہر سے موہن کولہی نامی شخص کی موٹر سائیکل لے اڑے جبکہ نامعلوم چور شہباز کالونی میں رہائش پذیر عبدالعزیز کے گھر سے ہزاروں روپے چوری کرکے فرار ہوگئے۔ شہریوں نے ٹنڈوالہٰیار میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔