ٹنڈومحمد خان‘ خستہ حال سڑک کیخلاف باقرنظامانی کے مکینوں کا احتجاج

88

ٹنڈومحمد خان(نمائندہ جسارت) باقرنظامانی کے درجنوں رہا ئشیوں کا روڈ کی خستہ حالی کے خلا ف احتجاجی مظاہرہ و دھر نا ، سخت نعر ے بازی ، باقر نظامانی کے عوام کے ساتھ سراسر نا انصافی کی جارہی ہے جس کیخلاف جلد احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی ،مظاہرین کا اعلان ۔ تفصیلات کے مطا بق ٹنڈومحمدخان کے قریبی علاقے گائوں باقر نظامانی کے رہا ئشیو ں سعید اللہ نظامانی ، عبدالرشید خاصخیلی اور سمیع اللہ نظامانی کی قیادت میں درجنوں افراد نے باقر نظامانی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھر نا دیا ، جس کے باعث ٹریفک معطل ہو کر رہ گئی۔ اس مو قع پر مظاہرین نے میڈ یا کو بتایا کہ یہ روڈ انتہا ئی خستہ حالی کا شکار ہے جس کے باعث بڑی گا ڑیوں والے اکثر چھوٹی گاڑی والوں کو روندکر چلے جا تے ہیں جس کی وجہ سے آئے روز حادثے کی وجہ سے کئی اموات ہو چکی ہے ، روڈ کی خستہ حالی کے باعث مر یضوں کو اسپتال پہنچانا ایک تکلیف دہ عمل ہو تا ہے اور کئی مر یض اسپتال پہنچنے سے قبل ہی اپنی زند گی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔انہو ں نے کہاکہ صبح کے وقت بچوں کا اسکو ل پہنچنابھی مشکل ہو جاتا ہے۔ انہو ں نے کہاکہ یہ روڈ ضلع ٹنڈومحمد خان کو ضلع میر پورخاص اور ٹنڈوالٰہیار سے ملاتا ہے اگراس روڈ کو بڑا کر دیا جائے تو عوام کو سہو لت میسر آئے گی۔ اس مو قع پر مظاہرین نے بالاحکام سے اپیل کی ہے کہ ٹنڈو محمد خان سے گائوں باقر نظامانی کو جلد از جلد تعمیر کیا جائے بصورت دیگر احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا جائے گا۔