پیپلز پارٹی کے دھاندلی کے الزامات مسترد کر تے ہیں‘ الیکشن کمشنر بلوچستان

170

کوئٹہ (آن لائن) الیکشن کمشنر بلوچستان محمد نعیم جعفر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن پر پیپلز پارٹی کی جانب سے دھاندلی کے الزامات کو مسترد کر تے ہیں اس طرح کے الزامات ہر انتخابات کے بعد لگائے جاتے ہیں۔ اپنے جار ی بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبائی الیکشن کمیشن اپنی ذمے داری پوری ایمانداری سے نبھاتا ہے‘ ہم کسی دبائو کے بغیر کام کر تے ہیں‘ الیکشن کمیشن شفاف وغیر جانبدار انتخابات کا انعقاد کر تا رہے گا۔