چین کی اقتصادی شرح نمو 6.9 فیصد رہی

121

بیجنگ (اے پی پی) چین نے کہا ہے کہ رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران اس کی اقتصادی شرح نمو 6.9 فیصد رہی۔قومی ادارہ برائے اعداد وشمار کی رپورٹ کے مطابق اپریل سے جون کے دوران ملک کی اقتصادی شرح نمو 6.9 فیصد رہی جبکہ پہلی سہ ماہی کے دوران بھی ملکی اقتصاد کی شرح نمو یہی رہی تھی جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ملکی اقتصادی شرح نمو پہلے چھ ماہ کے دوران یکساں رفتار سے فروغ پا رہی۔