کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کی جانب سے سمر کیمپ کا اعلان

116

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی ہاکی ایسوسی نے 8 سے 16 سال عمر کے ننھے ہاکی کھلاڑیوں کے لئے سمر کیمپ کا اعلان کردیا. کیمپ 20 جولائی سے 3 اگست تک کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس اسٹریٹ 17 بلاک 5بالمقابل سرسید یونیورسٹی، گلشن اقبال میں انٹرنیشنل کھلاڑی جمیل احمد خان کی زیرنگرانی لگایا جائے گا ارشد صدیقی, شجاعت خان, شاکر علی، شجاعت خان، نعیم حیدر, عاصم خان اور امتیاز الحسن ان کے نائبین ہوں گے۔ کے ایچ کے سیکریٹری حیدر حیسن کے مطابق کیمپ میں شرکت کے خواہشمند کھلاڑیوں کی عمر 8 سے 16 سال کے درمیان ہونی چاہئے۔ کیمپ مں شرکت کرنے والے تمام ننھے کھلاڑیوں کو کے ایچ اے کے ’’لوگو‘‘ سے سجی ٹی شرٹ, ہاکی کے ایچ اے کی طرف سے فراہم کی جائیں گی. کیمپ میں 5 روز شام 4:30 سے 6 شام تک ٹریننگ دی جائے گی. جو بچے ہاکی کے کھیل میں نام کمانا چاہتے ہیں ان کے لئے یہ کیمپ بہتکارآمد ہے، اولمپئن سمیع اللہ. حنیف خان, کامران اشرف، ایاز محمود, ناصر علی اور کاشف جواد کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے کیمپ کا دورہ کریں گے اور کھلاڑیوں کو کارآمد تجاویز بھی دیں گے۔ کیمپ کی خاص بات پاکستانی ہاکی ٹیم کے کپتان عبدالحسیم خان ہفتے میں 2 دن بچوں کے ساتھ کیمپ میں گزاریں گے اور انہیں اپنے تجربات سے مستفید بھی کریں گے۔ کیمپ کے آخر میں صدر کے ایچ اے جنید علی شاہ کھلاڑیوں میں تحائف اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کریں گے۔