اسپورٹس بورڈپنجاب کے زیر اہتمام کوچز اینڈ سوئمرز کے تربیتی کیمپ کا انعقاد

131

لاہور(جسارت نیوز)اسپورٹس بورڈپنجاب کا دنیائے سوئمنگ کے بڑے نام اولمپک گولڈ میڈلسٹ نک گالنگھم اور 2انٹرنیشنل سوئمنگ کوچز سے ا سٹیٹ آف دی آرٹ سوئمنگ پول پر کوچز اور سوئمرز کیلئے 4روزہ تربیتی کورس کرانے کا فیصلہ کیا ہے ، ڈائریکٹرکوچنگ اینڈ ٹریننگ محمد حفیظ بھٹی نے بیان میں کہا کہ ڈائریکٹرجنرل ا سپورٹس پنجاب ذوالفقاراحمد گھمن نے سوئمنگ کے کھیل کو فروغ دینے کیلئے سوئمنگ کے انٹرنیشنل کوچز سے 30جولائی سے 4روزہ کوچز اینڈ سوئمرزکیلئے تربیتی کیمپ کا فیصلہ کیا ہے ، تربیتی کورس میں ملک کے تمام صوبوں سے کوچز اینڈ سوئمرز شرکت کریں گے ، جن کی رجسٹریشن بھی شروع کی جارہی ہے دنیائے سوئمنگ کے بڑے نام اولمپک گولڈ میڈلسٹ ، ورلڈ ریکارڈ ہولڈر کامن ویلتھ گیمز اور یورپین گیمز کے گولڈ میڈلسٹ مسٹر نکولس گالنگھم (نک) اور ان کے ساتھ انٹرنیشنل فی میل کوچ جوڈنکزاوربنجمن گلالنگھم بھی ہمراہوں گے ۔ انٹرنیشنل کوچزڈائریکٹرجنرل اسپورٹس پنجاب ذوالفقاراحمد گھمن کی کاوشوں سے پاکستان آکر سوئمنگ کے فروغ کیلئے کوچز اور سوئمرز کوٹریننگ دیں گے، ٹریننگ کورس کا انعقاد ا سپورٹس بورڈپنجاب کے زیر اہتمام 30جولائی سے 2اگست تک ا سٹیٹ آف دی آرٹ سوئمنگ پول پر ہوگا۔