انگلینڈ میں 300 وکٹ حاصل کرنے والے پہلے بولربنے جیمس اینڈرسن

149

سید پرویز قیصر
جنوبی افریقا کے خلاف ناٹنگھم میں دوسرے ٹسٹ کے پہلے روز تیز بولر جیمس انڈرسن نے ڈین ایلگر کو لیام ڈاسن کے ہاتھوں کیچ کراکیا اپنے گھر پر ٹیسٹ کر کٹ میں300 وکٹ مکمل کئے۔ انہوں نے 71 ویں ٹیسٹ میں ایسا کیا۔ وہ گھریلو میدانوں پر300یا اس سے زیادہ وکٹ والے پہلے تیز بولر اور مجموعی طور پر چوتھے بولر بنے۔
اس سے قبل جس تیز بولر نے گھریلومیدانوں پر سب سے زیادہ وکٹ حاصل کئے تھے وہ آسڑیلیا کے گلین میک گراہ تھے جنہوں نے1993اور2007 کے درمیان اپنے گھر پرجو66 ٹسٹ کھیلے تھے انکی131 اننگز میں15829 گیندوں پر6483رنزدیکر22.43 کی اوسط اور 54.77 کے اسڑائیک ریٹ کے ساتھ289 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا ۔ وہ 11 مرتبہ ایک اننگ میں5 یا اس سے زیادہ وکٹ اور2 مرتبہ ایک میچ میں 10 یا اس سے زیادہ وکٹ لینے میں کامیاب رہے تھے۔
سری لنکا کے آف اسپنر متھیہ مرلی دھرن اپنے گھریلوں میدانوں پر سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر ہیں۔ انہوں نے 1992 اور2010 کے درمیان جو73 ٹیسٹ کھیلے تھے انکی134 اننگز میں25061 گیندوں پر9646 رنز دیکر19.56 کی اوسط اور 50.83 کے اسڑائیک ریٹ کے ساتھ493 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا ۔ وہ 45 مرتبہ ایک اننگ میں5 یا اس سے زیادہ وکٹ اور 15 مرتبہ ایک میچ میں 10 یا اس سے زیادہ وکٹ لینے میں کامیاب رہے تھے۔
انیل کومبلے نے 1993اور2008 کے درمیان بھارت میں جو 63 ٹیسٹ کھیلے تھے انکی115 اننگزمیں20792 گیندوں پر8710 رنز دیکر24.88 کی اوسط اور 59.40 کے اسڑائیک ریٹ کے ساتھ350 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا ۔ وہ 25مرتبہ ایک اننگ میں5 یا اس سے زیادہ وکٹ اور7 مرتبہ ایک میچ میں10 یا اس سے زیادہ وکٹ لینے میں کامیاب رہے تھے۔
اپنے گھر پر سب سے زیادہ وکٹ لینے والے کھلاڑیوں میں تیسرا مقام شین وارن کو حاصل ہے۔انہوں نے1992 اور2007 کے درمیان آسڑیلیا میں جو 69 ٹیسٹ کھیلے تھے انکی129 اننگزمیں19417 گیندوں پر8420 رنز دیکر26.39کی اوسط اور 60.86کے اسڑائیک ریٹ کے ساتھ319 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا ۔ وہ 15مرتبہ ایک اننگ میں5 یا اس سے زیادہ وکٹ اور 4 مرتبہ ایک میچ میں10 یا اس سے زیادہ وکٹ لینے میں کامیاب رہے تھے۔
ناٹنگھم ٹیسٹ میں پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک جیمس انڈرسن نے انگلینڈ میں71ٹسٹ میچوں کی134 اننگز میں15722 گیندوں پر7716رنز دیکر25.72کی اوسط اور 52.40کے اسڑائیک ریٹ کے ساتھ300 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا ۔ وہ 17مرتبہ ایک اننگ میں5 یا اس سے زیادہ وکٹ اور3 مرتبہ ایک میچ میں 10 یا اس سے زیادہ وکٹ لینے میں کامیاب رہے ہیں۔