آئی او بی ایم کے بانی صدر شاہ جہاں سید کریم انتقال کر گئے

81

کراچی (اسٹاف رپورٹر)معروف تعلیمی ادارے انسیٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (آئی او بی ایم) کے بانی صدرشاہ جہاں سید کریم حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔شاہ جہاں سید کریم 37 برس تک سول سروسز آف پاکستان میں رہے اور وفاقی حکومت اور سندھ حکومت میں کئی اہم سینئر عہدوں پر کام کیا جب کہ وہ ایک عرصے تک اقوام متحدہ میں بھی بطور انٹرنیشنل سول سرونٹ کام کرتے رہے۔1994 ء میں چیف سیکرٹری سندھ کی حیثیت سے ریٹائر ہونے سے قبل شاہ جہاں سید کریم اپنے کیرئیر کے دوران وفاقی سیکرٹری انفارمیشن اور چیئرمین پی ٹی وی کے عہدوں پر بھی کام کرتے رہے۔شاہ جہاں سید کریم کی نماز جنازہ آج بروز منگل 18 جولائی کو آئی او بی ایم کیمپس کورنگی کریک میں دن ایک بجے ادا کی جائے گی۔