آئی آئی چند ریگر روڈ پر اخبارکا دفتر جل گیا

132

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع روزنامہ فرض کی عمارت میں آتشزدگی کے باعث ایڈیٹر کا روم جل کر خاکستر ہوگیا۔ فایر بریگیڈ نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پاکر عمارت کو جلنے سے بچالیا۔ اطلاعات کے مطابق آئی آئی چندریگر روڈ عارف جئے جااسٹریٹ پر واقع روزنامہ فرض کی عمارت کی دوسری منزل پر آگ بھڑک اٹھی آگ نے چیف ایڈیٹر مختار عاقل کے دفتر کو لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد عمارت کو جلنے سے بچالیا آتشزدگی کے باعث ٹی وی ‘ ایئرکنڈیشنر‘ کمپیوٹر دیگر الیکٹرانکس کا سامان اور فرنیچر جل گیا فائر بریگیڈ کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ سے لگی۔