آج عدالت عظمیٰ میں سماعت پر روشن پہلو دیکھ رہی ہوں‘عاصمہ جہانگیر

114

اسلام آباد (این این آئی)سینئر وکیل رہنما عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ آج عدالت عظمیٰ میں سماعت پر روشن پہلو دیکھ رہی ہوں ٗ معاملے کو سیاسی خلا میں نہیں لے جاناچاہیے ٗ (ن )لیگ ہاتھ باندھ کرلڑتی رہی اور مخالفین پنجے مارتے رہے ٗپھر انہیں خیال آیا کہ ہمارے ساتھ تو ہاتھ ہوگیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عاصمہ جہانگیر نے کہاکہ نواز شریف کے خلاف پرویزمشرف دور میںنیب میں کیسز تھے تو اس وقت کیوں نہیں کھولے گئے ۔انہوںنے کہاکہ یہ اس لیے نہیں کھولے گئے کہ آپ ہمارے ساتھ بچہ بن کر چلتے رہیں تو ٹھیک ہے ورنہ سارے کیسز کھل جائیںگے۔ انہوںنے کہاکہ آج عدالت عظمیٰ میں ہونے والی سماعت پر روشن پہلو دیکھ رہی ہوں ۔