ایم این اے شاہدہ رحمانی کا قومی کپتان کے ہمراہ گڈاپ ٹائون اسٹیڈیم کا دورہ

161

کراچی(اسپورٹس رپورٹر) پیپلزپارٹی خواتین ونگ کراچی ڈویژن کی صدر ایم این اے شاہدہ رحمانی نے گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے ہمراہ گڈاپ ٹائون تھارو مینگل گوٹھ میں قائم اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ویسٹ کے صدر لیاقت آسکانی اور جنرل سیکرٹری علی احمد جان بھی ہمراہ تھے۔ اس موقع پر ایم این اے ڈاکتر شاہدہ رحمانی نے قومی کرکٹ کے کپتان سرفراز احمد سے اسٹیڈیم کے بارے میں معلومات اس کی تزئین و آرائش سے متعلق آگاہی اور رہنمائی لی۔ انھوں نے کہاکہ سندھ گورنمنٹ کے فنڈز سے تعمیر ہونے والا یہ اسٹیڈیم اپنی نوعیت کا عظیم گرائونڈ ہوگا جس سے نوجوان نسل مستفید ہوتی رہے گی۔اس گرائونڈ کے پویلین سرفراز احمد کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔