تجوریاں بھرنے والوں کو انجام تک پہنچایا جائے، پرویز مشرف

180

اسلام آباد/ دبئی (صباح نیوز) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین پرویزمشرف نے کہا جے آئی ٹی کے ممبران کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے بہت ایمانداری اورمحنت سے کام کیا،وقت آ گیا ہے کہ پاکستان کو لوٹنے اور اپنی تجوریاں بھرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ دبئی میں پارٹی ورکرز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اکثر سوچا کرتے تھے کہ یہ جھوٹے لوگ پاکستان پر کیوں مسلط ہیں۔ قوم معاشی اوراخلاقی تباہی کی طرف بڑھتی جا رہی ہے۔ پاکستان کی کسی کو پروا نہیں عوام غربت اور قرضوں کے بوجھ تلے دبتے جا رہے ہیں اور کوئی پرسانِ حال نہیں۔ اْمید کرتا ہوں کہ جے آئی ٹی کی طرح عدالت بھی انصاف کے تقاضوں کو پورا کرے اور عوام کی امیدوں پر پورا اْترے گی۔ایک سوال کے جواب میں پرویز مشرف نے کہا کہ پاکستان میں مزید صوبے بننے چاہئیں تا کہ انتظامی مسائل حل ہو سکیں اور فیڈریشن مضبوط ہو۔ عمران خان کو چاہیے باقی پارٹیز کو ساتھ ملائے اور سب سے پہلے پاکستان کے اصول کو مدِ نظر رکھے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی نے سندھ کو کچھ نہی دیا ملک کا پیسہ نکال کر پوری دْنیا میں جائدادیں بنائی میں۔ ان سب کا احتساب ہونا چاہیے۔