جاپان ٹوبیکو کی فلپائنی سگریٹ کمپنی مائٹی کی خریداری میں دلچسپی

109

منیلا (اے پی پی) جاپان کی ٹوبیکو کمپنی ’’ جاپان ٹوبیکو‘‘نے ٹیکس چوری میں ملوث فلپائنی سگریٹ کمپنی ’’ مائٹی‘‘ کی خریداری کے لیے بات چیت کا آغاز کردیا۔ اس کی خریداری پر 45 ارب پیسو(890 ملین ڈالر) لاگت آئے گی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مائٹی پر الزام ہے کہ اس نے 37.88 ارب پیسو کی ٹیکس چوری کی۔ اسے حکام نے 25 ارب پیسو کی ادائیگی کے بدلے الزام سے چھٹکارے کی پیش کش کی ہے۔ جاپانی ٹوبیکو کمپنی کی خاتون ترجمان نے اس سودے کے متعلق اطلاعات کی تصدیق کی تاہم مزید تفصیلات سے آگاہی نہیں ہو سکی۔