جیکب آباد،جماعت اسلامی کے مقامی امرا اور قیمین کا اجلاس،سہ ماہی رپورٹ پیش

121

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی ضلع جیکب آباد کے تحت المرکز اسلامی ہال دفتر جماعت اسلامی جیکب آباد شہر میں ضلعی اجلاس برائے مقامی امرا اور قیمین زیر صدارت امیر ضلع جیکب آباد مولانا عبدالحفیظ بجارانی کے منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں ضلع کے تمام قیمین نے اپنے اپنے مقام کی سہ ماہی ( اپریل تا جون 2017ء) کارکردگی رپورٹ پیش کی اور حال ہی میں جمع کیا گیا خوش حال پاکستان فنڈ کا جائزہ لیا گیا۔ ضلع اعانت کا جائزہ اور جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے قیام اور ان کے ساتھ بھرپور تعاون کا اعادہ کیا گیا۔ اجلاس میں ضلعی نائب امرا حافظ عبد الغنی بلوچ، عبد الصمد کٹباراور قیم ضلع دیدار علی لاشاری، امیر شہر انجینئر اعجاز کے علیل ہونے کی وجہ سے نائب امرا شہر غوث بخش لاشاری، محمد حنیف کھوسہ کے علاوہ مبارک پور کے امیر عبدالستار بھٹو، گل حسن ملک، امیر رانجھا پور، قاری عبد الحکیم برڑو، نوازو جاگیر کے امیر مولانا محمد اعظم بروہی اور یوسی توج کے امیر شہاب الدین شریک رہے۔