دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہوگی

111

اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج بروزہ پیرکو ہوگی‘ کراچی کے حلقے پی ایس114میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق ایم کیو ایم کی درخواست کی بھی سماعت کی جائے گی ۔الیکشن کمیشن کے مطابق دانیال عزیز کے خلاف محمود احمد جوئیہ ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی جانے والی توہین عدالت درخواست کی سماعت آج ہوگی۔ کاز لسٹ کے مطابق ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی کے حلقے پی ایس 114میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے حوالے سے دائر کی جانے والی درخواست کی بھی سماعت ہوگی۔