سجاس کے تحت مختلف کھیلوں کے ایونٹس آج سے شروع ہونگے

127

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ورلڈ اسپورٹس رپورٹرز ڈے کی مناسبت سے اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ(سجاس) کی جانب سے اور مختلف اسپورٹس ایسوسی ایشنز کے تعاون سے سجاس ممبران کے لئے مختلف کھیلوں کے ایونٹس آج سے شروع ہورہے ہیں ،اس سلسلے میں ٹیبل ٹینس کے میچز آج 9بجے شب پاکستان اسپورٹس بورڈ کراچی سینٹر پر کھیلے جائیں گے ،جنہیں سابق نیشنل ٹیبل ٹینس پلیئر اور موجودہ کوچ فرخ کمال آرگنائز کریں گے ،سجاس کی 2 ٹیموں کے مابین فائیو اے سائیڈ ہاکی میچ منگل کو سہ پہر3 بجے کرا چی ہاکی ایسوسی ایشن کے گرائونڈ پر کھیلا جائے گا جس کا اہتمام کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کی جانب سے کیا گیا ہے ۔تقریبات کے سلسلے میں 19جولائی دوپہر 12بجے بیڈ منٹن مقابلے بدر الحسن اسپورٹس کمپلیکس ناظم آباد میں شیڈول ہیں۔جبکہ سندھ ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ’’سجاس زور آور‘‘ اور’’ سجاس زور دار‘‘ کے مابین نمائشی میچ 20جولائی کوکسٹمز اسپورٹس کمپلیکس پر شام5 بجے کھیلا جائے گا آرم ریسلنگ کا ایونٹ جمعہ21جولائی کو رات9بجے پی ایس بی سینٹر میں ہوگا ۔سجاس کے ممبران کے مابین نمائشی ٹی20کرکٹ میچ کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے تعاون سے آئندہ ہفتے منعقد ہوگا جس کی حتمی تاریخ کا اعلان جلدکیا جائے گا ۔