سولجر بازار میں شہری کی فائرنگ سے ایک رہزن ہلاک، دوسرا زخمی

125

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سولجر بازار میں شہری کی فائرنگ سے 2رہزن زخمی ہوگئے، ایک نے اسپتال میں دم توڑ دیا ،دونوں رہزن شہری سے اس کی کار اور رقم چھیننے کی کوشش کررہے تھے ۔تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح سولجر بازار تھانے کی حدود میںآغا خان جماعت خانہ کے قریب 2مسلح افراد نے صادق نامی ایک کار سوارشہر ی سے گاڑی اور نقد رقم چھین لی اور فرار ہونے لگے، اس دوران صادق نے اپنے لائسنس یافتہ سے ملزمان پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔ اسی دوران فائرنگ کی آواز سن کر موقعے پر پہنچنے والی سولجر بازار پولیس نے دونوں زخمی ملزمان کو گرفتار کر ان کے پاس سے برآمد ہو نے والا اسلحہ اور سولجر بازار تھانے کی حدود سے چھینی گئی موٹر سائیکل قبضے میں لے لی۔ جب کہ ملزمان کو اسپتال پہنچادیاگیاجہاں ان کی شناخت عامر اور عبداللہ کے نام سے ہوئی ،دوران علاج عبداللہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑگیا۔پولیس کے مطابق دونوںملزمان کا کریمنل ریکارڈ کراچی بھر کے تھانوںسے طلب کر لیا گیا ۔